اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ایک روٹی اور پانچ مہمان

datetime 4  اپریل‬‮  2017

حضرت رابعہ بصری تشریف فرما تھیں کہ خادمہ نے آ کر بتایا کہ باہر کچھ  پانچ مہمان ہیں۔ آپ نے فرمایا ان کو بٹھائیں اور کھانا کھلائیں۔ خادمہ نے عرض کی کہ باورچی خانے میں تو صرف ایک روٹی ہے اور مہمان چار پانچ ہیں۔ آپ نے فرمایا وہ ایک روٹی لے جاؤ اور باہر جا کر خیرات کر آؤ۔ اب میری اور آپ کی سوچ تو یہی کہتی ہے کہ ایک ہے تو باقیوں کا انتظام کیا جائے نہ کے جو ہے اسے بھی باہر دے دیا جائے

خیر حکم تھا رابعہ بصری کا تو تعمیل کیسے نہ ہوتی۔ خادمہ گئیں اور وہ روٹی باہر جا کر خیرات کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی پوچھا دروازے پر کون ہے۔ آواز آئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں ہمارے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا آپ نے کہا دیکھو کپڑا اٹھا کر دیکھا تو پانچ روٹیاں تھیں۔ آپ نے کہا نہیں یہ کسی اور کی طرف بھیجا ہو گا غلطی سے ہماری طرف آ گیا جاؤ جاؤ جلدی سے واپس کر آؤ۔ خادمہ گئیں اور کھانا واپس کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دوبارہ دستک ہوئی۔ پوچھا دروازے پر کون ہے۔ آواز آئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں اور میرے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا دیکھا تو سات روٹیاں تھیں۔ آپ نے کہا نہیں یہ کسی اور کی طرف بھیجا ہو گا غلطی سے ہماری طرف آ گیا جاؤ واپس کر آؤ۔ خادمہ جلدی سے گئیں اور کھانا واپس کر آئیں۔ کچھ دیر بعد دوبارہ دستک ہوئی۔ پوچھا من علی البابُ۔ دروازے پر کون ہے۔ آواز آئی میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں میرے آقا نے آپ کے لیے کھانا بھیجا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو دے کر آنا ہے۔ خادمہ نے کھانا وصول کیا آپ نے دیکھا تو دس روٹیاں تھیں۔ ہاں ہاں یہ ہمارا ہی کھانا ہے جاؤ مہمانوں کو کھلا دو۔ آپ نے خادمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔

خادمہ نے عرض کی کہ پہلے جو لوگ آ رہے تھے وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ کھانا آپ کا ہے لیکن آپ نے واپس کر دیا۔ حضرت رابعہ بصری نے فرمایا میرا اللہ فرماتا ہے ایک نیکی کرو میں دس کا ثواب دوں گامیں نے اپنے اللہ سے کہا جب تک ایک کے بدلے دس نہیں دے گا تب تک تیری بندی یہ کھانا نہیں لے گی۔فرمایا گیا ہے کہایک ایسی امت ہو گی جو نیکی کا سوچے گی فرشتے اس کی نیکی لکھ دیں گے اور جب وہ نیکی کا کام کرے گی وہ ایک نیکی کرے گی میں دس کا ثواب عطا کروں گا.

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…