ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہرے دار اور حاکم کا وعدہ

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

ایک علاقے کا حاکم رات کو اپنے قلعہ نما محل میں واپس آیا تواس نے دیکھا کہ اس کے محل کے دروازے پر پہرہ دینے والوں میں ایک شخص ناکافی کپڑوں میں شدید سردی کی وجہ سے تھر تھر کانپ رہا تھا ، حاکم نے اس سے پوچھا کہ وہ شدید سردی میں ڈھنگ کے کپڑے کیوں پہنے ہوئے نہیں ہے؟

حضور اگر میرے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی کپڑے ہوتے تو ضرور پہنتا ، غریب پہریدار نے جواب دیا ،  اچھا ھم ابھی تمہارے لئے اندر سے گرم کپڑے بھیجتے ہیں ، یہ بات کہہ کر حاکم محل میں چلا گیا اور پھر بھول گیا کہ وہ کسی سے کوئی وعدہ کر آیا تھا ، صبح منہ دھوتے ہوئے اچانک حاکم کو وہ ٹھٹھرتا ہوا غریب پہریدار یاد آیا ، وہ جب گیٹ پر آیا تو اس نے دیکھا کہ وہ غریب پہریدار محل کے مین گیٹ کے ساتھ مر کر سردی سے اکڑ گیا تھا ،مگر اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا کاغذ کا پرزہ دبا ہوا تھا ،جس پہ ٹیڑھے میڑھے انداز میں لکھا تھا ، بادشاہ سلامت! میں نے کئی سردیاں ایسے ہی کپڑوں میں گزار دی تھیں ،میں اس سردی کا عادی ہو گیا تھا اور اپنی بےلباسی سے سمجھوتہ کر لیا تھا ۔ میرے اندر امید کی ایک دھیمی سی چنگاری جلتی رہتی تھی جس کے سہارے میں جی رہا تھا ۔ آپ کے وعدے کی خوشی میں یہ ناچیز اس چنگاری سے غافل ھوا تو وہ بجھ گئی ، دوسری جانب آپ بھی اپنا وعدہ بھول گئے ۔ بادشاہ سلامت! بخدا مجھے سردی نے نہیں مارا ، آپ کے وعدے نے مارا ہے خدا را آئندہ ایسا قاتل وعدہ کسی اور غریب سے مت کیجئے گا ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…