کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک آف پاکستان کے بنگلہ دیش برانچ میں سترہ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران درخواست میں موقف دیا کہ علی رضا پر براہ راست کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ علی رضا کے گیارہ سال دور میں نیشنل بینک منافع میں رہا۔ نیب نے موقف دیا کہ
کرپشن کرنے والوں کے خلاف ملزم علی رضا نے کوئی کارروائی نہیں کی۔نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں خورد برد سے قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔