اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارمعید پیرزادہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں دعوی کیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسعودی فوجی اتحاد کاسربراہ کامقررکرنے کے حوالے سے عمران خان کو وفاقی حکومت کی طرف سے این اوسی جاری کرنے پراعتراض تھا۔معید پیرزادہ نے کہاکہ عمران خان کوملاقات کے دوران آرمی چیف نے اس معاملے پرخاموش رہنے کاکہاتھالیکن عمران خان نے
ملاقات کے دوروزبعد ہی تلہ گنگ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام میں وہی بات کہہ دی جس کو کہنے سے ان کومنع کیاگیاتھا ۔عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوشش کی جارہی ہے،پاکستان ایک مسلمان ملک ہے اورہمارے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم اس کے ذریعے مسلمان دنیاکواکٹھاکریں ۔معید پیرزادہ نے اپنے تبصرہ میں کہاکہ یوں عمران خان کوجس بات کے کہنے سے روکاگیاتھاوہ انہوں نے جلسہ عام میں کردی ۔