ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

رشتہ

datetime 3  اپریل‬‮  2017 |

سر پر دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے ، اْس نے آئینے میں اپنا تنقیدی جائزہ لیا اور قدرے مطمئن ہو کر مہمان خانے کی جانب قدم بڑھائے ، کمرے میں داخل ہوتے وقت ہمیشہ کی طرح دل کی دھڑکن تھوڑی بے ترتیب ہو رہی تھی، جْھکی نظر کے ساتھ سلام کر کے وہ صوفے کے کونے پرٹِک گئی ، امی نے بہانے سے ہلکا سا کھانس کراْسے دیکھا اور وہ اٹھ کر چائے بنانے لگی،

مہمان خواتین نے معنی خیز انداز سے ایک دوسرے کودیکھا اور زیرِ لب مسکرا کر چائے کا کپ اْس کے ھاتھ سے پکڑ لیا۔ اْس کے بعد حسبِ سابق اْسکی تعلیم کے بارے میں استفسارہوتا اور ساتھ ساتھ اْس کے سراپے کا بغور جائزہ لیا جاتا جیسے قربانی کے جانور کا لیتے ہیں(اَب تو اسے یہی محسوس ہونے لگا تھا ) اْسے ایسے لگتا جیسے گیلی لکڑیوں کا دْھواں اْس کے گلے میں بھر گیا ہے، وہ بہانے سے اپنے کمرے میں چلی آتی بعد میں رشتہ لیکر آنے والی خاتون آ کر کوئی عْذر پیش کرتیں کہ صاف انکار کا بتانے کا حوصلہ شاید اْن میں بھی نہ ہوتا تھا۔صاحبو !! دل دکھانا شاید ہمارا قومی مشغلہ بن گیا ہے ، یہ روز کی کہانی ہے اور نجانے کتنی بیٹیاں اِس اذیت سے گزرتی ہیں ، رشتہ دیکھنے کے لئے آنے والوں نے اِسے کاروبار بنا لیا ہے پہلے تو جہیز کی فہرستیں ہوتی تھیں ،اب ایسا رشتہ ڈھونڈتے ہیں جہاں لڑکی جاب بھی کر رہی ہوتاکہ بعد میں لڑکے کے معاشی حالات سنوارنے میں بھی مدد کرے اور گھر گرستی بھی سنبھالے ، ھمارے آقا نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم نے بیٹیوں کو باعثِ رحمت کہا ہے اورہم اپنی کوتاہیوں سے اِسے زحمت بنا رہے ہیں ، اِتنے پاکیزہ اور مقدس رشتوں کو لین دین بنا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…