حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں جعلی پیروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10جعلی پیر گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔سرگودھا واقعہ کے بعد حافظ آباد میں بھی پولیس جعلی پیرو ں اور عاملوں کے خلاف متحرک ہو گئی ۔پولیس نے حافظ آباد سٹی اور پنڈی بھٹیاں کے مختلف علاقوں بجلی محلہ،شیر�آباد،جوریاں،حسن ٹاؤن وغیرہ میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10جعلی پیر وں کو
گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق جعلی پیروں کے خلاف ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کی گیا ہے جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ سادہ لوح عوام کو تعویز دیکر اور مختلف حیلے بہانوں سے لوٹتے اور ہزروں روپے بھی بٹورتے تھے۔گرفتار جعلی پیروں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں او تمام پولیس افسران کو خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں