ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کو جلد ہی ملک چھوڑنا پڑے گا،وفاقی وزیراطلاعات نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ جتنے جھوٹے الزام لگائیں اپ جتنا روئیں 2018 میں عوام کو جواب دینا ہو گا ،عمران خان صاحب اس ملک کی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ اپ ہیں عمران خان صاحب اپ کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے ،عمران خان صاحب اپ نے ہر ادارے پے الزام لگانے اور تضحیک کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے ،کے پی کے میں ڈیڑھ

سال سے احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے ،پاکستان کا تیسری دفع منتخب وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے ،اپ سے جواب مانگیں تو اپ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں،آپ کا مقصد ملک میں انتشار ہے اور فساد پھیلانا ہے ۔اتوار کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسے سے خطاب پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان صاحب اپ جتنے جھوٹے الزام لگائیں اپ جتنا روئیں2018میں عوام کو جواب دینا ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ عمران خان صاحب اس ملک کی قوم کا سب سے بڑا مسئلہ اپ ہیں عمران خان صاحب اپ کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے ،عمران خان صاحب اپ نے ہر ادارے پے الزام لگانے اور تضحیک کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے ،کے پی کے میں ڈیڑھ سال سے احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے ،پاکستان کا تیسری دفع منتخب وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہا ہے ،آپ سے جواب مانگیں تو اپ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں ،آپ کا مقصد ملک میں انتشار ہے اور فساد پھیلانا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٓاپ اپنی نااہلی اپنی کرپشن اپنا جھوٹ چھپانے کے لیے رونا شروع کر دیتے ہیں ،آپ نے کے پی کے کی عوام سے جھوٹ بولا اپ نے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی ۔عمران خان صاحب اپ جھوٹ بولنے پر ملک میں فساد ڈالنے پر اور کے پی کے کی عوام کو دھوکہ دینے پر اللہ تعالی سے معافی

مانگیں اور 2018کی تیاری کریں۔عمران خان صاحب ساڑھے تین سال دو درخت لگانے کے علاوہ کے پی کے میں کیا کیا عوام پوچھ رہی ہے ۔خان صاحب روئیں مت کارکردگی دکھائیں ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اپ سے تو کچھ ہوا نہیں ابھی بھی وقت ہے پاکستان کی ترقی میں اور خوشحالی میں وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ دیں ۔خان صاحب وہ وقت دور نہیں جب اپ کو بھی اپنے بچوں کی طرح ملک چھوڑ کر جانا ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…