لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے مر کزی اور صوبائی قائدین نے لوڈشیڈ نگ اور حکومتی پالیسوں کیخلاف احتجاج کی اجازت مانگ لی جبکہ پارٹی قیادت کو پار لیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر شدت کیساتھ لوڈشیڈنگ کا معاملے اٹھانے کے علاوہ دیگرآپشنز استعمال کر نے کی بھی تجویز دیدیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مر کزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو ‘پنجاب کے صدر قمر
الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت دیگر پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو سے اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ چھ ماہ کیا چار سالوں میں بھی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کر نے میں ناکام رہی ہے, ہمیں انکے خلاف اضلاع اور صوبے کی سطح پر احتجاج کی اجازت دی جائے جبکہ پارٹی کو تجویز دیتے ہوئے پارٹی قائدین نے کہا کہ پار لیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر لوڈشیڈنگ کا معاملے اٹھانے کے علاوہ دیگرآپشنزبھی استعمال کیے جائے