منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’حیران کن انکشاف ‘‘ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے حق میں کیا بیان دیدیا ؟ لیگی دھڑوں میں ہلچل

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیرریلویزخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے عمران خان کی گفتگو اچھی بات ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے ہوش مندی کابیان دیا، پیپلزپارٹی نے سندھ کا کباڑہ کردیا، ہم نے سندھ میں حاضری لگانی ہی لگانی ہے لیکن عمران خان وہاںگھس بھی نہیں سکتے،سندھ حکومت کوآئی جی نہیں گھرکامنشی چاہیے،ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ان کی اپنی سیاست اور ہماری اپنی سیاست ہے، سیاسی مخالفین مجھے نیچا دکھانے کے لیے ریلوے کو

ٹارگٹ کر رہے ہیں، عمران خان سانحات پر سیاست نہ کریں کیونکہ ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پرامریکہ سے درآمدشدہ نئے لوکو موٹیوزکے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بعض سیاستدانوںکی جانب سے لاشوں اور حادثوں پرسیاست کرنے پرافسوس ہوتا ہے، عمران خان سانحات پر سیاست نہ کریںکیونکہ ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، عمران خان کم ہی ہوش میں آتے ہیں اورجب ہوش میں آتے ہیں تو الٹا سیدھا بیان داغ دیتے ہیں، عمران خان ہمیں شرم دلاتے ہیں مگرخود شرم نہیں کرتے۔نعرے لگانا، تنقید کرنا، جھوٹ بولنا اور الزام لگانا سب سے آسان کام ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، ان کی اپنی سیاست اور ہماری اپنی سیاست ہے، پیپلز پارٹی کو اب سندھ میں ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ پیپلزپارٹی سندھ میں سیاسی طور پر فارغ ہو چکی ہے، آصف زرداری آئینہ کیوں نہیں دیکھتے، کرپشن سے متعلق زرداری صاحب کی پارٹی کو تو بات ہی نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امانت داری کے ساتھ چیزوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب ریلوے میں آیا تو لوٹ مارعروج پر تھی جو اب ختم کر دی گئی ہے ،سی پیک مکمل ہونے سے پہلے ریلوے سگنلز کا نظام بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے چارہزار ہارس پاورکے55لوکوموٹیوزجنرل

الیکٹرک کمپنی امریکہ سے خریدے ہیں،تمام لوکو موٹیوز کی سپلائی جون اور جولائی 2017تک مکمل ہو جائے گی۔ 23کو ریلوے کے فریٹ آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا جس سے فریٹ آپریشن کی صلاحیت دگنی ہوجائے گی ۔ یہ ریلوے کاقومی تعمیر و ترقی خوشحالی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے انتہائی اہم قدم ہے جوپاکستان ریلوے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے شیخو پورہ حادثے کے حوالے سے بتایا کہ

ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے جان پر کھیل کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔ شہید ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے لئے پیکج تیار کر لیا ہے ،دونوں ڈرائیورز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات ریلوے برداشت کرے گا جبکہ دونوں ڈرائیورز کے ورثا ء کو 50،50 لاکھ کے پلاٹ اور ایک ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائے گی۔۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…