لاہور(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اپریل پاکستانی سیاست کے اہم فیصلوں کا مہینہ ہے اور ملک کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے۔لاہور میں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ انتہائی خوفناک ہونے جا رہا ہے، رواں ماہ پاکستان کی سیاست سے متعلق فیصلے سامنے آئیں گے اور 15 اپریل سے سیاست
میں انتہائی گرمی آ جائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ڈیل کے حمام میں سب ننگے ہیں اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج پیچھے رہ کر جمہوریت کو بچانا چاہتی ہے اور ملک کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے