کوٹلی(این این آئی) دوران کھدائی کوٹلی کے نواحی علاقے سے راکٹ کا گو لہ برآمد‘ اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے تفصیلا ت کے مطا بق کوٹلی کے نواحی علاقے کڑتی کے مقام پر ملک عظمت مکان کی تعمیر کے لیے کھدائی کر وا رہا تھا
کے دوران کھدائی راکٹ کا گولہ برآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکارڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور گولہ کو قبضہ میں لے کر آبادی سے دور لے جا کر ناکارہ بنا دیا جبکہ اطلاعات کے مطا بق گولہ پرانا زمین میں دفن تھا-