جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے گائیکی کو خیرباد کہہ دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) معروف گلوکار بلال سعید نے گائیکی کو خیرباد کہہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ اپنے پیغام میں معروف سنگر بلال سعید کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے اور ان کا فیصلہ یہ ہے کہ سنگنگ کو خیرباد کہہ دیا جائے۔ بلال سعید نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011 ء میں کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران کئی مشہور گانے گا چکے ہیں۔ بلال سعید اپنی گائیکی کی بدولت دنیا بھر میں  مشہور ہوئے اور انہوں نے بے شمار اعزازات بھی اپنے

نام کئے۔بلال سعید کا پہلا البم ٹویلو 2011 میں ریلیز ہوا جس نے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ اس البم کو پنجابی میوزک ایوارڈ میں بیسٹ پوپ ووکلسٹ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد بلال سعید کے کیرئیر میں اہم موڑ آیا جب 2012 میں ان کے ریلیز ہونے والے البم ماہی ماہی نے دنیا بھر میں ان کی بطور پوپ سنگر شناخت کرائی۔ بلال سعید کا گانا خیر منگدی 2014 میں لکس سٹائل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے 2015 میں پاکستانی میوزک اینڈ میڈیا ایوارڈ بھی وصول کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…