بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

نصف ٹن وزنی مصری لڑکی کا بھارت میں کیسا آپریشن کیا گیا ؟

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)بھارت میں زیرعلاج مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی کامیاب آپریشن کے بعدروبہ صحت ہورہی ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق دوران علاج ان کی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ کافی بہتر اور ماضی کی نسبت اب دبلی دکھائی دیتی ہیں۔مصری وزارت خارجہ کے معاون خصوصی محمد ادریس، بھارت میں مصر کے سفیر

حاتم تاج الدین اور قونصل جنرل احمد خلیل نے ممبئی کے ‘سیفی‘ اسپتال کا دورہ کہا جہاں پر نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان عبدالعاطی زیرعلاج ہیں۔ مصری عہدیداروں نے ایمان سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ایمان عبدالعاطی کے علاج پر مامور ڈاکٹر مفضل لکڈوالا نے بتایا کہ ایمان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔ آئندہ ماہ اپریل میں اسے واپس مصربھیجا جاسکتا ہے۔ ایک سال کے بعد وہ دوبارہ بھارت آئے گی جہاں اس کی ایک اور سرجری کی جائے گی۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمان کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور اس کے جسم میں موجود 75 فی صد فالتو چربی اوردیگر مواد تلف کیا گیا ہے۔ اس دوران اس کی خوراک بھی کم کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نے بتایا کہ توقع ہے کہ ایمان جلد ہی اپنے پاؤں کے سہارے کھڑی ہونا اور چلنا شروع کرے گی۔ڈاکٹر لکڈوالا کا کہنا تھا کہ ایمان کو اپنی طبیعی حالت میں پہنچنے کے لیے ایک سال نہیں بلکہ ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔ اسے طویل

عرصے تک گوشت اور روٹی کھانے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ اس دوران اسے صرف پروٹین سے بھرپور لیکوڈ اشیاء، فائبر اور دودھ سے تیار کردہ مصنوعات پر انحصار کرنا ہوگا۔ قدرتی علاج کی تکمیل کے بعد اس کے مفاصل حرکت کریں گے، خون کی گردش بہتر ہوگی اور چکنائی پگھل سکے

گی۔علاج کے دوران بھارت میں ایمان کے ہمراہ آنے والی اس کی ہمشیرہ نے مالی امداد کے حصول سے قبل مریضہ کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایمان اس وقت عالمی شہرت یافتہ خاتون بن چکی ہیں۔ اس لیے ان کے ساتھ کسی بھی شخص کی گفتگو، ان کے

بارے میں کوئی بات کرنے سے قبل عالمی شہرت یافتہ فن کاروں کی طرح اس کے مقام ومرتبے کا خیال رکھنا پڑے گا۔ادھر دوسری جانب مصری اطباء نے بھی وطن واپسی پر ایمان کا علاج جاری رکھنے کی پیش کش کی ہے۔مصر میں موٹاپے کے علاج میں سرگرم ڈاکٹر شریف حتحوت کا کہنا تھا کہ وہ ایمان کے

علاج کے لیے تیار ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حتحوت نے کہا کہ انہیں ایمان کی حالت کے بارے میں اس کے بھارت روانہ کیے جانے کے بعد پتا چلا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…