جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرے سلوایسی میں ایک لاپتہ شخص کی لاش کو ایک اژدھا کے جسم سے نکال لیا گیا ۔ پولیس نے بتایاکہ 25 سالہ اکبر اپنے پالم آئل فارم میں کام کرنے کی غرض سے گیا تھا لیکن جب وہ چوبیس گھنٹے تک واپس گھر لوٹ کر نہیں آیا تو پولیس کو مطلع کیا گیا۔پولیس کے ترجمان ماشورا نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے لاپتہ اکبر کو علاقے میں ڈھونڈا تو انھیں اکبر تو نہ ملا لیکن ایک 23 فٹ لمبا اژدھا اس پالم آئل فارم کے نزدیک ملا اور
انھیں شک ہوا کہ اڑدھا اکبر کو نگل چکا ہے۔ پولیس نے جب اژدھے کو کاٹا تو اس کے جسم سے اکبر کی لاش ملی۔اژدھا دنیا کا سب سے بڑا رینگنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے اور وہ اپنے شکار کو نگلنے سے پہلے اسے بھینچ کر ہلاک کرتا ہے،اژدھا شاذ و نادر ہی انسانوں کو اپنا شکار بناتا ہے لیکن ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ کم عمر بچوں اور جانوروں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کرتا۔ب کورنیا وان نے بتایا کہ اس حجم کا اژدھا عام طور پر جنگلی سور اور کتوں جیسے جانوروں کو شکار کرتا ہے۔