اسلام آ باد/بنکاک ( آ ئی این پی ) وفاقی وزیراحسن اقبال ایشیاء پیسیفک فورم برائے پائیداری ترقی کے چیئرمین منتخب ہو گئے،چیئرمین کے عہدے کے لیے احسن اقبال کا نام روس کی جانب سے تجویز کیا گیا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے احسن اقبال کے نام کی تائید کی گئی ،ایشیاء پیسیفک فورم برائے پائیداری ترقی کا چوتھا اجلاس 29 سے 31 مارچ تک بینکاک میں منعقد ہو رہا ہے،جس میں 66 سے زائد ممالک شریک ہیں۔
بدھ کووزارت ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات احسن اقبال ایشیاء پیسیفک فورم برائے پائیداری ترقی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔چیئرمین کے عہدے کے لیے احسن اقبال کا نام روس کی جانب سے تجویز کیا گیا ۔آسٹریلیا کی جانب سے احسن اقبال کے نام کی تائید کی گئی ۔ایشیاء پیسیفک فورم برائے پائیداری ترقی کا چوتھا اجلاس 29 سے 31 مارچ تک بینکاک میں منعقد ہو رہا ہے ۔ایشیاء پیسیفک فورم کے چوتھے اجلاس میں 66 سے زائد ممالک شریک ہیں ۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت احسن اقبال کر رہے ہیں ۔احسن اقبال نے فورم کی اعلی سطحی گول میز کانفرنس میں حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے ، اور معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گیے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔احسن اقبال صنفی مساوات ،۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت احسن اقبال کر رہے ہیں ۔احسن اقبال نے فورم کی اعلی سطحی گول میز کانفرنس میں حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے ، اور معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے گیے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔احسن اقبال صنفی مساوات ، اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔احسن اقبال کثیر الجہتی غربت کے خاتمے سے متعلق گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔