جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

روس کا دنیا کے سب سے خطرناک کروز میزائل کا تجربہ جس کا کوئی توڑ نہیں ,پاکستان کے بدترین دشمن ملک نے ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے امیدیں باندھ لیں

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا ۔ 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس نے دنیا کا سب سے خطرناک بحری جہاز شکن کروز میزائل بنا لیاہے۔ روسی ماہرین کے دعویٰ کے مطابق دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا

راستہ نہیں روک سکتا۔روسی میڈیا کے مطابق ’زرکون‘ نامی یہ ہائپرسونک کروز میزائل ناقابلِ شکست، ناقابلِ مزاحمت اور ناقابلِ دفاع ہے جو ہائپر سونک یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کےلیے ’’اسکریم جیٹ‘‘ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے۔ اس میزائل پر روسی ماہرین کئی سالوں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے تھےاور اس سال زرکون کی عملی آزمائشیں کی گئیں جو بہت کامیاب رہیں۔واضح رہے کہ اب تک ہائپر سونک پیمانے کی رفتار تک پہنچنا صرف بیلسٹک میزائلوں ہی کے بس میں تھا جبکہ زرکون وہ پہلا کروز میزائل ہے جو ہائپر سونک رفتار تک پہنچا ہے۔ زرکون اتنا تیز رفتار ہے کہ اس وقت دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا جبکہ روایتی ہتھیاروں کے علاوہ اسے ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور روس مشترکہ طور پر ’’براہموس 2‘‘ ہائپرسونک کروز میزائل پر بھی کام کررہے ہیں جو آواز سے دگنی رفتار پر پرواز کرنے کے قابل ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ زرکون سے متعلق خبریں آنے کے بعد بھارت یہی ٹیکنالوجی ’براہموس 2‘ کےلیے حاصل کرنے پر اصرار کرے گا جس سے نہ صرف جنوبی ایشیا ئی ممالک خصوصاََ پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر اہم ممالک میں بھی تشویش کی لہر دوڑ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…