ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

دوسروں کو ہنسانے اورکھیل میں شریک کرنے والا طوطا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں ایسا طوطا پایا جاتا ہے جو نہ صرف خود ہنستا ہے بلکہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ہنساتا ہے۔ریسرچ جرنل ’’کرنٹ بائیالوجی‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پایا جانے والا ‘‘کی آ (Kea)‘‘ نامی طوطا جب خوش ہوتا ہے تو ایسی ا?وازیں نکالتا ہے جو ہنسنے

سے مشابہت رکھتی ہیں اور جنہیں سن کر اس نسل کے دوسرے طوطے بھی ویسی ہی ا?وازیں نکالنے لگتے ہیں۔نیوزی لینڈ اور آسٹریا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اس طوطے کے یہ آوازیں نکالنے کا مقصد اپنی خوشی میں دوسرے طوطوں کو شریک کرتے ہوئے کھیل کود شروع کرنا ہوتا ہے۔ ماہرین نے اس خیال کی تصدیق کیلیے پہلے ’’کی آ‘‘ کی مخصوص آوازیں ریکارڈ کرکے انہیں ایک ایسے مقام پر لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیا جہاں اس نسل کے طوطوں کا ایک غول موجود تھا۔ماہرین نے دیکھا کہ یہ آوازیں سننے کے بعد غول میں موجود سارے طوطوں کا موڈ بدل گیا، وہ خوش ہوگئے اور کھیلنا شروع ہوگئے۔مشاہدے میں آئی کہ کچھ طوطے اپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے لگے بعض ’’کی آ‘‘ طوطے دوسرے جانوروں کے ساتھ کھیل میں مصروف ہوگئے۔یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب ممالیہ جانوروں کے علاوہ کسی اور قسم کے جانوروں میں بھی ’’اجتماعی خوشی اور کھیل کود‘‘ کا مشاہدہ کیا ہے

kea-playing-01-1490186724

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…