اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ودیا بالن کو مندر میں جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور یہی وجہ ہے اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

فلم’’بیگم جان‘‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے مندر میں پوجا کے دوران ایک شخص نے میرے کاندھے پرہاتھ رکھا جس پر میں نے آنکھیں کھول کر دیکھا اور حیران رہ گئی تو اس کا کہناتھا کہ ’’میڈم میری بیوی کو ہیلو کہہ دیں‘‘ جس پر میں نے اسے انتظار کا کہا لیکن پھر اس شخص نے وہی حرکت دہرائی جس پرغصے آگیا اور اس شخص کو حد میں رہنے کا کہا۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…