اولان بیٹار (مانیٹرنگ ڈیسک)عام طو رپربہت کم لوگ ہی اپنی زندگی کے سوسال گزارتے ہیں اورمختلف ممالک میں عوام کی اوسط عمروں کی شرح بھی مختلف ہے لیکن ایک حیران کن انکشاف سامنے آیاہے کہ منگولیاکی پہاڑیوں پرایک بدھ راہب کی دوسوسال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے اوروہ مراقبے کی حالت میں موجود ہے یہ لاش مصری فرعونوں کی حنوط شدہ لاشوں کے بعد پہلی دفعہ منظرعا م پرآئی ہے اوراب بھی
یہ حنو ط شدہ لاش بہت ہی اچھی حالت میں ملی ہے ۔ایک اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس بدھ راہب کی لاش ایک جانورکی کھال میں حنوط کی گئی تھی اوریہ لاش منگولیاکے صوبے سونگھی نوکھیرخاں سے دریافت ہوئی ہے ۔جب اس حنوط شدہ لاش کودیکھاجائے تویہ راہب مراقبے میں ہے اوراس نے التی پلتی ماررکھی ہے ا و رعبادت کرتادکھائی دیتاہے اس نئی پراسرار لاش کی تحقیق کے لئے ماہرین آثارقدیمہ کی آمد متوقع ہے