لاہور(آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی نہیں ہاری،آر او الیکشن سے شکست ہوئی،صاف شفاف الیکشن کیلئے سب پارٹیوں سے مشاورت کریں گے،پچھلی دفعہ ہتھکڑیاں لگائی ہوئی تھیں اب میں خود میدان میں ہوں اور بلاول بھی میدان میں ہیں،جیالوں کا جوش دیکھ کر لگتا ہے پیپلزپارٹی مقابلے کیلئے تیار ہے،ماضی کیطرح جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہوگا۔اتوار کو لاہور میں کارکنوں سے
خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کا ولولا جوش دیکھ کر لگتا ہے،پیپلزپارٹی مقابلے کیلئے تیار ہے،پچھلی دفعہ ہتھکڑیاں لگائی ہوئی تھیں اب میں خود میدان میں ہوں،اب آپ کو پتہ چلے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں،پیپلزپارٹی کبھی نہیں ہاری،آر او الیکشن سے شکست ہوئی،چاہتے ہیں الیکشن شفاف ہوں دوستوں کی قربانیاں یاد ہیں۔،ماضی کیطرح جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہوگا،