ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں اداکارہ کا قتل،قاتل کون تھا اورقتل کس نے کروایا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس میں پولیس نے قاتل کا سراغ لگا لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ انعم قتل کیس میں تحقیقات کے دوران پولیس اصل قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ٗ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ انعم کو ملزم سردار شفقت نے اپنے دوست وقار کے ہاتھوں قتل کرایا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وقار نامی ملزم سردار شفقت کا قریبی رشتے دار ہے۔ سردار شفقت نے دبئی سے ملزم وقارکو واردات

کرنے کا کہا اور خود ماموں کے ہمراہ دبئی چلا گیا۔ قتل میں 7 لوگ ملوث تھے جن میں میں سردار شفقت، سردار جاوید، سردار اعجاز، چوہدری قیصر اور پہلے سے گرفتار 2 ملزمان شامل ہیں۔ انعم کو سردار شفقت اور ساتھیوں نے پارٹی پر بلایا تاہم پارٹی میں پرفارم کرنے کے بعد انعم نے پیسے مانگے تو سردار شفقت نے انکار کر دیا اداکارہ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تو سردار شفقت نے ملزم وقار سے قتل کروا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…