جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاک افغان بارڈ ،فیصلہ ہوگیا،کام شروع،آرمی چیف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت اوردفاع کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی،ایک بہتر منظم ،محفوظ اور پرامن سرحد دونوں برادر ممالک کے مفادباہمی میں ہے ،ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ،پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اوراس سلسلے میں باجوڑ اور

مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے ہماری ترجیح ہیں،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو سرحدی سیکیورٹی انتظامات ،سرحد پار سے حالیہ دہشت گردحملوں اور دہشتگردی کے خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عظیم جذبے، آپریشنل تیاریوں اورسرحد پار سے حالیہ حملوں پر موثر جواب کو سراہا ۔آرمی چیف نے اہم دہشت گرد سمیت پانچ شدت پسندوں کی ہلاکت اور آپریشن کے دوران میجر مدثر اوردو دیگر سپاہیوں کی شہادت کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوچکا ہے اوراس سلسلے میں باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے ہماری ترجیح ہیں ۔سرحد پر نگرانی کیلئے جدید آلات استعمال کر رہے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کی حفاظت اوردفاع کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرے گی ۔افغان حکام کے

ساتھ دوطرفہ سرحدی سیکورٹی میکنزم تیار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایک بہتر منظم ،محفوظ اور پرامن سرحد دونوں برادر ممالک کے مفادباہمی میں ہے جنھوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا قومی مفاد میں ہے ۔علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تیزی سے ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…