اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 2اہلکار شہید، 3زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع انگوراڈہ
کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہےجبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔