اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان کی تقریبات اس بار کچھ اس شان شایان طریقے سے ہوئیں کہ ملک کی تینوں افواج تو موجود ہی تھیں مگر اس بار نیا یہ تھا کہ ترکی، چین اور سعودی عرب کے دستے بھی آج کی تقریب میں موجود رہے ۔ پاکستانی حیران اس وقت ہو ئے جب انہوںنے ترکی کے دور خلافت کا فوجی بینڈ دیکھا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب میںترک ملٹری بینڈ ’’مہتر ‘‘ نےپہلی مرتبہ پریڈ میں شرکت کرکے پاکستانی ملی نغموں کے سر فضا میں بکھیرے۔ترک ملٹری بینڈدنیا کا قدیم ترین ملٹری بینڈ ہے۔تراس کی بنیاد 1299 میں رکھی گئی۔ترک ملٹری بینڈ نے ملی نغمے ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘کی دھن بجائی۔