بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آج پاکستان میں کس کس ملک کی فوجیں موجود ہیں ؟ بھارت کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان کے آغاز پراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ہیں۔اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں توپوں کی سلامی کی تقریب ہوئی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت می31توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں

21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔یوم پاکستان پر صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوئی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف نے شرکت کی۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔ وفاقی وزرا،اعلی فوجی اورسول حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چین کی تینوں مسلح افواج، سعودی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوا۔ تقریب میں ترکی کے ملٹری بینڈ نے ترانوں پر سر بکھیرے ۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ 23مارچ کی تقریب یوں تو ملک کی اپنی آرمی ہی خوب شان شایان طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا سکتی ہے تاہم اپنے دوست ممالک کو ایسی تقریبات میں شریک کر کے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ ہمیں اکیلا نہ سمجھیں ۔ ہمارے دوست بھی موجود ہیں جو ہر مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…