جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بارڈر کھول دیا لیکن ۔۔۔! پاکستان نے افغانستان کو انتباہ کردیا،پاک افغان سرحد کے مستقل حل کا اعلان

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولی گئی اگر دوبارہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی ہوئی تو بارڈر دوبارہ بند کر دیں گے ، کشن گنگا اور رتلے پاور منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ امریکہ میں ہو گے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے صرف پاکستان

اور افغانستان میں ہی تجارت نہیں ہوئی بلکہ یہ تجارت وسط ایشیائی ریاستوں تک جاتی ہے ، ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرحد کھولی ہے تاکہ ہمارا کوئی بھائی بھوکا نہ رہے تاہم اگر افغانستان کی طرف سے دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو سرحد دوبارہ بند کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کے معاملے افغانستان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ، افغانستان کے ساتھ ملحقہ بارڈر کو کھلا نہیں چھوڑ سکتے ، ہم نے بارڈر بند کرنے کے بعد اپنے علاقہ کا آڈٹ کر لیا ہے اور بچے کھچے دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کریں گے اب دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سرحد کا مستقل حل نکالنا ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ ہم اپنی عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنے کے نعرے سیاسی تھے جن دریاؤں کے پانی روکنے کا کہا گیا ان میں پانی نہیں آتا، دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنا چاہتے ہیں ،رتلے ڈیم ابھی ابتدائی مرحل پر ہے ، کمیشن کی سطح پر کرنے والے مذاکرات ہی پکل ولے ، لوئر مکناہی اور میسار سکے ڈیزائنز پر بات ہوگی جبکہ رتلے اور کشن گنگا پاور منصوبے کے حوالے سے عالمی بینک کی ثالثی پر آئندہ ماہ کی 11،12اور13تاریخ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکرٹری سطح کے مذاکرات امریکہ میں ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…