پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )چین کے صدر شی چن پھنگ چین میں غربت کا شکار 70ملین شہریوں کو غربت کے شکنجے سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) بھی نچلی سطح تک لوگوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر کی اہلیہ مادام ڈیانہ باؤ نے

سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان میں طالبات کے اکیس رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کامقصد لوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور چین قومی تعمیر کے کام میں نوجوانوں کی شمولیت کے لئے کئی اقدامات کررہا ہے، وہ پاکستانی طالبعلموں کو ہر سال سکالر شپس پیش کررہا ہے تا کہ وہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں شرکت کے قابل ہو سکیں ، اس اجلاس کا اہتمام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رخصانہ جمیل نے کیا تھا جبکہ وفد کی قیادت مسز صدف خان کررہی تھیں ، وفد میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات شامل تھیں۔مادام باؤ نے مزید کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان طلباء کے تبادلہ پروگرام کو انتہائی اہمیت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچستان کی بہادر بیٹیاں ہیں، انہیں اور چینی سفارتخانے کو آپ کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہورہی ہے ، ہم بلوچستان کی عوام تک رسائی حاصل کررہے ہیں اور ہم

اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں گے جو وہ خواتین کی معاشی ترقی اور انہیں اختیارات دینے کے لئے کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اور ان کے مسائل کو بہتر طورپر سمجھنے کے لئے ملک کی دیہی اور شہری خواتین تک

براہ راست رسائی حاصل کر نے کی پوری کوششیں کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ اور ان کی فرض شناس ٹیم سی پیک کی کامیابی کے لئے دن رات کام کررہی ہے تا کہ ان میگا پراجیکٹس کی وجہ سے پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو فوائد حاصل ہو سکیں ، بلوچستان چین کے

خود مختار ریجن سنکیانگ یغور سے اچھی مماثلت رکھتا ہے، اس لئے چین اور پاکستان کے ان دونوں صوبوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھنے کی بہت ضرورت ہے تا کہ وہ ایک دوسرے کے تجربات اور اہلیت سے فائد ہ اٹھا سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی پس منظر اور چین پاکستان تعلقات

دونوں ملکوں کے عوام کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور چین کی طرف سے کئی عشروں کے مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں تعلیمی راہداری کے تحت سکالر شپس مزید معاون ثابت ہونگے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدف خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سی پیک کو شرح

خواندگی میں اضافے اور بیروزگاری کو کم کرنے میں اہم کردار کے طورپر دیکھتے ہیں اور طالبات کے لئے چینی سکالر شپس بلوچستان کی دیہی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد دیں گے، اس موقع پر طالبات نے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا جس سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کی ایک طالبہ

نے فلمایا تھا۔ بعد ازاں طالبات کو چینی کیلی گرافی ، پینٹنگز ، چائے بنانے اور پیپر کٹنگ کے فن کے بارے میں بریف کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…