ریاض(نیوزڈیسک)میڈیا کی معروف شخصیت نے صحن کعبہ میں خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی، تفصیلات کے مطابق ترکی کے سرکاکری ٹی وی چینل ٹی آرٹی کے نیوزکاسٹر یوسف اکین نے صحن کعبہ میں اپنی منگیتر کو شادی کی انگوٹھی پہنا دی ، یوسف کا کہناتھا کہ وہ اس لمحے کا پانچ سال سے انتظار کررہے تھے اور اس بار یہ تہیہ کیا ہواتھا کہ انگوٹھی
پہناﺅں گا اور بالاخر یہ خواہش میں نے صحن کعبہ میں ہی پوری کرلی، انہوں نے بتایا کہ میرے والدین بھی یہاں موجود ہیں مجھے ایساکرتے ہوئے شرم بھی محسوس ہوئی لیکن مجھے اس بات پر یقین تھا کہ جو کام کررہاہوں وہ اچھی نیت سے ہے ، یوسف اکین کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں اور ان کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔