اسلام آباد(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں 11رکنی گروہ ملوث نکلا۔ سرغنہ دو برس سے سویڈن مفرور ہے ایف آئی اے نے سہولت کاروں کا پتہ بھی لگا لیا، رپورٹ کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی ۔شیطانی کھیل کھیلنے والوں کا سراغ لگ گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں گیارہ
رکنی گروہ ملوث نکلا ہے ، ایف آئی اے نے سہولت کاروں کا پتہ بھی لگا لیا۔ذرائع کے مطابق سرغنہ تیس جنوری دو ہزار پندرہ کو لاہور سے سویڈن فرار ہوا تھا، ملزم بھینسا نامی پیج کے ذریعے گستاخانہ مواد اور ویڈیوز سویڈن سے بھی اپ لوڈ کرتا رہا۔گرفتاریوں کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا گیا ایف آئی اے اور پولیس اپنی رپورٹ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرے گی۔