اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے مراد سعید کے درمیان صلح ہوگئی جاوید لطیف نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی غیر مناسب گفتگو پر شرمندگی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے مراد سعید سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ کسی کی ماں ، بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہئے تھی
جوکچھ اس دن میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اس موقع پرموجود دیگرارکان پارلیمنٹ آبدیدہ ہوگئے ۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید لطیف اور مراد سعید نے جرگے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔گل شاہ آفریدی نے کہاکہ اس معاملے کواب ہمیشہ کے لئے دفن کردیاجائے