اسلام آبار(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوتھ پیسٹ عام طور پہر دانتوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں لیکن ٹوتھ پیس کے ایسے بہت سے فائدے ہیں جن کا شاید آپ کو آج تک علم نہ ہو لیکن وہ اتنے مفید ہے کہ وہ آپ کی روز مرہ کی بہت سی پریشانیاں دور کر سکتے ہیں ۔آئیں آپ کو توتھ پیسٹ کے دیگر فائدے بتاتے ہیں ۔
گاڑی کے نشانات:
اگر گاڑی پر ضدی نشانات لگ جائیں اور دھونے پر بھی صاف نہ ہوں تو تھوڑی سی ٹوتھاگر گاڑی پر ضدی نشانات لگ جائیں اور دھونے پر بھی صاف نہ ہوں تو تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ کپڑے پر لگاکر رگڑنے سے نشانات جاتے رہیں گے اورگاڑی بھی چمک جائے گی۔
نیل پالش:
اکثر لڑکیاں نیل پالش اتارنے کے لئے پیل پالش ریموور لگاتی ہیں لیکن اگر آپ کے پاس نیل پالش اتارنے کے لئے ریموور نہ ہوتوٹوتھ پیسٹ لگانے سے نیل پالش اتاری جاسکتی ہے۔اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔
ڈی وی ڈی اور سی ڈی کیلئے:
اگر ڈی وی ڈی اورسی ڈی پر نشانات لگ جائیں اور وہ صحیح طرح کام نہ کریں تو ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے انہیں قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔
تھرموس کی ناگوار بو:
اکثر پانی کے تھرموس میں بو آنے لگتی ہے لیکن اگر آپ اس میں تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ ڈال کر پانی ڈالیں اور اسے تھوڑا سا ہلائیں تو بو جاتی رہے گی۔