اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’ظلم آخر ظلم ہے۔۔ بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ‘‘

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کپواڑہ کے علاقے جگتیال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سات سالہ بچی کنیزہ کی شہادت پر علاقے میں لوگوںنے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوجیوںنے تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران ایک مکان پر اندھادھند فائرنگ کی اوراس دوران کنیزہ اور اسکا بھائی فیصل گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کنیزہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی ۔ فوجیوں کے ہاتھوں بچی کی شہادت پر احتجاج کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ۔انہوںنے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی موجودگی میں انکی جان و مال محفوظ نہیں ۔ انہوںنے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ دل کی مریضہ ہے اور جب سے اس نے کنیزہ کی موت کی خبر سنی ہے وہ اپنا ہوش و حواس کھو ۔فوجیوںکے ہاتھوں بچی کے قتل کے خلاف علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…