اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مارچ میں مزید بارشوں کی پیشین گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٓئندہ ہفتے پھربارش ہوگی اوربرفباری بھی ہوگی۔ملکہ کوہسار، گلیات میں آئندہ ہفتے بارش اور برف باری کی پیشنگوئی درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر نیچے جائے گا۔کوئٹہ اور زیارت میں آسمان سے گرتے برف کے گالوں سے رگوں میں خون جما دینے والی سردی لوٹ آئی۔ وادی کوئٹہ اور زیارت میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے۔برفباری کے
باعث زیارت، کوئٹہ اور زیارت سنجاوی روڈ بند کر دی گئی۔ چمن شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ قلات، پشین، ژوب اور کان مہتر زئی میں بھی آسمان سے بوندیں ٹپکنے لگیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے پارہ بھی گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بوندا باندی ہو سکتی ہے.