اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مولانا طارق جمیل کی ساری کوششیں ناکام ‘‘ وینا ملک کا ایک بار پھر یو ٹرن ۔۔ اسد خٹک بارے کیا کہہ دیا ؟

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا طارق جمیل کی مصالحت کی کوششیں بے سود، اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک کیساتھ صلح کرنے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ” اسد خٹک دوغلہ ہے سکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے اس لئے خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وینا ملک نے

خلع کے بعد اپنے شوہر اسد خٹک کومولانا طارق جمیل کی مصالحت اور ذمہ داری لینے پر معاف کر دیا تھا اور خیال یہی کیا جا رہا تھا کہ دونوں میں صلح اور راضی نامہ ہو چکا ہے تاہم وینا ملک نے اپنے تازہ بیان میںاسد خٹک کیساتھ صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ بزرگوں کا احترام کرتی ہیں مگر زندگیوں کے فیصلے ٹی وی پر نہیں ہوتے، ٹی وی شو میں مدعو کرتے وقت انہیں بتایا نہیں گیا تھا کہ اسد خٹک کیساتھ صلح کی کوشش کی جائے گی، جنہوں نے باپ اور بھائی جیسا پیار دیا ان کی محبت سر آنکھوں پر لیکن خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔وینا ملک نے اسد خٹک پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک نے انہیں درجنوں بار تشدد کا نشانہ بنایا۔میری زندگی کے فیصلے کا اختیارمیرے والد کے پاس ہے اور باقی زندگی ان کی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی سےٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والدملک محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اسد خٹک کے وینا ملک کیساتھ ناروا سلوک اور حرکتوں کی وجہ سے میری بہت پہلے سے یہ خواہش تھی کہ وینا ملک اسد خٹک سے جان چھڑا لے ، ہم صرف معاشرے میں ہونے والی چہ میگوئیوں اور ٹی وی پر خبروں کی زینت بننے کے ڈر سے خاموش رہے اور معاملے کو ٹالتے رہےجب کہ اسد خٹک نے ہماری ناک میں دم کررکھا تھا ۔

یہ بچوں کو لے کر دبئی بھاگ گیا جہاں سے جرمنی چلا گیا جہاں میری ایک بیٹی رہائش پذیر ہے جس نے جب اسے سمجھانے کی کوشش کی اور رویہ تبدیل کرنے کا کہا تو اسد خٹک کا کہنا تھا کہ میں وینا ملک کو آسانی سے نہیں چھوڑوں گا بلکہ اس سے پانچ سے چھ کروڑ روپے لوں گا تب اس کی جان چھوٹے گی جس پر وینا ملک کی بہن نے کہا کہ اگر یہ بات ہے تو وینا تم سے خلع لے لی گی تو اسد خٹک کا کہنا تھا کہ میں مولویوں کو ساتھ لیکر سڑک پر وینا ملک کے خلاف جلوس نکالوں گا۔ نجی ٹی وی سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران وینا ملک پروگرام میں لائیو شریک رہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…