لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورصوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خان نے کہاہے کہ اگرتحریک انصاف نے میاں جاوید لطیف کے خلا ف الیکشن کمیشن میں نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکیاتوہماری جماعت بھی مراد سعید کے خلاف نااہلی کاریفرنس دائرکردے گی ۔لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ پرویزمشرف اورکئی پھٹیچرسیاستدان گزشتہ 25سال سے وزیراعظم نوازشریف کی سیاست کے ختم
ہونے کاوقت بتارہے ہیں اورکئی نے تو2017کے مارچ میں نوازشریف کے سیاست میں فارغ ہونے کی باتیں کی تھیں اورمارچ بھی آگیاہے لیکن نوازشریف تواب بھی سیاست کررہے ہیں اوران کے جانے کی باتیں کرنے والے کہاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ میں نہ مانوں کی رہی ہے اس موقع پرانہوں نے سوال اٹھایاکہ وزیراعظم او رسپیکرکیسے ایک رکن اسمبلی کوایوان سے باہرنکال سکتے ہیں ۔