اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حوثی باغیوں سے مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی فوجی دستےسعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سعود ی عرب کی جنوبی سرحدوں کوحوثی باغیوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنے فوجی دستے یمن بھیجے گا ۔ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات ہونگے ۔پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دسمبر میں ہونے والے
3روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی آرمی چیف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک 10ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 40ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ ان تباہ کاریوں کے باعث یمن قحط سالی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔یاد رہے کہ دو سال قبل پاکستانی پارلیمنٹ حوثی باغیوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی ”سنی “ تعاون میں شامل کرنے کی سعودی درخواست مسترد کر چکی ہے ۔