پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

جعلی موبائل اور چارجر کی پہچان ،چھ ایسے طریقے جن سےآپ یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں

datetime 14  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون اس کی اسیسریز چارجر وغیر ہ اصلی ہیں یا نقلی جاننا بہت مشکل کام ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں کنزیومر رائٹس کے حوالے سے بھی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مارکیٹ میں جعل ساز بڑی خوشنما دکانیں سجائے بیٹھے ہوتے ہیںجس کی وجہ سے

صارفین دھوکہ کھا جاتے ہیں اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔اس حوالے سے صارفین کو جعل سازی سے بچانے کیلئےماہرین نے چند انتباہ جاری کئے ہیں اور تجاویز دی ہیں جس کی بدولت صارفین با آسانی اصل اور نقل موبائل اور چارجر کی پہچان کر سکیں گے اور جعل سازوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ’’کمپنی کا مونوگرام اور پیکنگ چیک کریں‘‘جعلی کمپنیاںپیکنگ پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دیتی جس پر ناقص پرنٹنگ کی وجہ سے خامیاں رہ جاتی ہیں اورمونو گرام اور دیگر تحریر میں اصل کے مقابلے میں فرق نمایاں ہوگا۔’’یوزر مینول پر توجہ دیں‘‘ یہ ضرور دیکھیں کہ یوزر مینول کس زبان میں ہے اگر تو اس پر وہی زبان درج ہے جس ملک سے خریدا ہے تو اصل ہو گا۔ مگر کسی دوسرے ملک کی زبان کا مطلب ہے کہ یا تو جعلی ہے یا سمگل شدہ ۔’’میٹریل کوالٹی ‘‘متعلقہ میٹریل ہائی کوالٹی کا ہے یا گھٹیا کوالٹی کا ہے ۔ جعلی اشیاءمیں اس چیز کا خیال بالکل نہیں رکھا جاتاہے ۔کیونکہ معیاری میٹریل سے بنے چارجر کی قیمت زیادہ ہوتی ہےجو کہ جعلی اشیاءبنانے والوںکیلئے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ہوتی ہے ۔’’چارجر کی ٹانگیں ‘‘واضح رہے کہ اصل چارجر کی ساکٹ پن نقل سے مختلف ہوتی ہے ۔’’چارجنگ پن‘‘اصل اور نقل چارجنگ بن میں بھی فرق ہوتاہے جو بڑی ہو گی وہ نقلی ہو گی جکہ چھوٹی پن ہی اصلی مانی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…