لاہور(نیوزڈیسک)توہین آمیز مواد پر مبنی پیجز،بالاخر حکومت حرکت میں آگئی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسلام آبادہائی کورٹ کی ہدایت پرتوہین آمیزاور اسلام مخالف موادپرمبنی 6پیجزکوبلاک کروادیاہے،جبکہ حکومت کے اقدامات کے بعد فیس بک انتظامیہ نے بھی قابل اعتراض پیجزکوبلاک کرناشروع کردیاہے۔انگریزی اخبار کے مطابق یو ٹیوب اور فیس بک کی
جانب سے حکومت کو بہتر رسپانس مل رہا ہے اور وہ تعاون کررہے ہیں جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں ملا ہے ،ٹوئٹر انتظامیہ کو بھی تحفظات سے آگاہ کردیاگیا ہے ،گستاخانہ مواد کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ فوری کاکرروائی کی جائے جس پر اب تک ایسے چھ پیجز کو بلاک کیاجاچخاہے۔