اسلام آباد(آن لائن)کابل حکومت نے پاک افغان تنائو کم کر نے اور طورخم سرحد کھلوانے کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مدد مانگ لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام( ف )کے سربراہ فضل الر حمان سے ملاقات ہوئی ہے اور اس موقع پر افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو
مارنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔ عمر زخیوال نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاک افغان کشیدہ تعلقات اور اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس موضوع پر بھی بات ہوئی کہ مولانا فضل الرحمان کیسے پاک افغان تعلقات میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاک افغان سرحدوں کی بندش کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئے ۔واضح رہے یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ،پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے ،اسی سلسلے میں پاک فوج نے 76دہشت گردوں کی فہرست بھی افغان سفارتکار کے حوالے کی تھی ۔پاکستان نے افغان حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کو بھی کہا ہے ۔پاکستانی حکام نے پاک افغان بارڈر بھی بند کردیا ہے اور جماعت الحرار کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنا یا ہے ۔جمعیت علماء اسلام( ف )کے سربراہ فضل الر حمان سے ملاقات ہوئی ہے اور اس موقع پر افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو مارنے کے حوالے سے بھی بات کیگئی