اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت پاکستان کوتیل سپلائی کرنااہم ترین ملک ہے جبکہ اب اس عرب ریاست نے پاکستان میں تیل کی فراہمی کےلئے پائپ لائن کی تعمیرپررضامندی کااظہارکردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کویت پیڑولیم منصوعات کی فراہمی کےلئےکراچی سے پنجاب تک وائٹ آئل پائپ لائن کی تعمیرپرلاکھوں ڈالرزخرچ کرنے کےلئے منصوبہ شر وع کرے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کے
حالیہ دورے کے دوران کویت کوصوبہ بلوچستان میں آئل ریفائزی لگانے کی پیشکش کی گئی جس پرکویتی حکام نےاس پرمثبت جواب دیاہے اوراب کویت کاایک اعلی سطح کاوفد پاکستان کادورہ کرکے ان منصوبوں پرمزید بات چیت کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو سفید تیل کی فراہمی کے لئے پیپکو( پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ)کام کررہی ہے اوراس کی پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کے وسطی علاقوں کوتیل کی سپلائی کی جاتی ہے