لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا میرٹ پر پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان‘ پنجاب حکومت 3 سال بعد 13 مارچ سے 1 لاکھ 16 ہزار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار لاہور سمیت پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی اور چارٹرڈ ضوابط کے مطابق قائم
پرائیویٹ یونیورسٹیز کے 5 ہزار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبا کو منتخب کرنے کا فارمولہ بنائے گی اور طلبا کی میرٹ کے مطابق سکروٹنی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ یونیورسٹیز اور کالجوں کے 1 لاکھ 16 ہزار طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے اور میرٹ اور شفاف طریقے سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ کسی طالبعلم کی حق تلفی نہ ہو