منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجی ٹی وی کوسب سے پہلے خبردینے کااعزازمہنگاپڑگیا،نوٹس جاری

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ’نیو ٹی وی‘ کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان سجاد علی شاہ کے انتقال کی خبر کے ساتھ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تصویر دکھانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چار یوم میں جواب طلب کیا ہے۔ ’نیو ٹی

وی‘ نے مورخہ 6مارچ 2017 ؁ ء رات 11بجکر 21منٹ پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے انتقال کی خبر نشر کی تھی تاہم خبر کے ساتھ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تصویر دکھائی گئی جس پر رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے نہ صرف چینل بلکہ پیمرا پر بھی تنقید کرتے ہوئے مذکورہ چینل کے خلاف کاروائی کی درخواست کی تھی۔ اس طرح کے غلط فائل فوٹو کے نشر ہونے سے موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور مرحوم چیف جسٹس آف پاکستان کے اہلخانہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہوئے۔ چینل کا یہ طرزِ عمل غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ صحافت کاعکاس ہے ۔ مزید برآں اتنی سنگین غلطی سے یہ بھی عیاں ہے کہ چینل کی ایڈیٹوریل کمیٹی یا تو مکمل طور پر غیر فعال ہے یا اپنے فرائض کی انجام دہی میں غیر سنجیدہ ہے۔ چینل کا یہ اقدام پیمرا ترمیمی ایکٹ 2007کی شق20(f) پیمرا رولز ، 2009کے ضابطہ 15(1)ضابطہ اخلاق برائے برقی میڈیا کی شقوں7(a)، 4(1)اور 3(1) (i) کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا نے ’نیو ٹی وی ‘ کواظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چار یوم کے اندر جواب مانگا ہے کہ چینل وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈر پر پیمرا قوانین کے منافی غلط خبر نشر کرنے پر کاروائی کی جائے۔ مقررہ تاریخ یعنی مورخہ 13مارچ 2017 ؁ء سہ پہر چار بجے تک جواب نہ ملنے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کاروائی کا مجاز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…