راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کابل کے ملٹری ہسپتال میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی پاکستان میں علاج کی پیشکش کی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق سینئر فوجی افسر نے پاکستان میں متعین افغان سفیر کو ٹیلیفون کیا اور
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے گزشتہ روز کابل کے ملٹری ہسپتال میں ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ۔افغان سفیر کو پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے زخمیوں کے پاکستان میں علاج سمیت ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی گئی ۔افغان سفیر نے آرمی چیف کے جذبات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اورپاک فوج کی طرف سے اس پیشکش کوسراہا۔