اسلام آباد (این این آئی) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنے بیان پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ٗرانا ثناء اللہ کو معافی مانگنی چاہئے ٗ انہوں نے قوم کے ہیرو کی توہین کی ہے۔ ایک انٹرویو میں
نعیم الحق نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا مطالبہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اشارہ غیر معروف کھلاڑیوں کی طرف تھا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تیاری کرلیں، اْن پر جہاں جہاں قتل کے مقدمات ہیں، ہم اْن کی پیروی کریں گے۔