راولپنڈی ( آئی این پی ) راولپنڈی میں بیٹے باپ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرکے خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ ، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر دیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان نے پستول سے فائرنگ کرکے باپ ،
بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار دی ۔ ذیشان کی فائرنگ سے ایک بھتیجا زخمی بھی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے کاروبار کے لئے پیسے مانگے تھے جسے دینے سے انکار پر اس نے مشتعل ہوکر فائرنگ کر دی ۔ بچے کا باپ بشیر سپیئر پارٹ کا کاروبار کرتا ہے ۔