بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں 16ملکوں کی فوجیں کیا کررہی ہیں؟پاکستان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )کابل حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں،پاکستان اپنے دفاع کیلئے اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے،پاکستان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا،وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے صوابی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارت خطے کے امن کو غیرمستحکم کر رہا ہے،افغانستان سے مسلسل پاکستان میں دہشتگرد حملے ہورہے ہیں،افغانستان میں 16ملکوں

کی فوجیں موجود ہیں، کابل حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں،پاکستان اپنے دفاع کیلئے اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان کی جانب سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن افغان حکومت اس میں کوئی تعاون نہیں کر رہی،وہ ہمارا مسلم برادر ملک ہے۔ ہم اس کے ساتھ تعلقات مستحکم اور مثبت کرنا چاہتے ہیں لیکن افغانستان اور بھارت پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کو غیرمستحکم کر رہے ہیں،وہاں پر 16ملکوں کی فوجیں موجود ہیں اورکابل حکومت خود اعتراف کرچکی ہے کہ اس کا جن علاقوں سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے ان پر کوئی کنٹرول نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار حملے سے پاک فوج کے جوان شہید ہوئے جن کا بہت افسوس ہے،پاکستان اپنے دفاع کیلئے اقدامات اٹھائے گا اوراقدامات اٹھانے کا حق رکھتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری کے بیان پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا،پارلیمانی کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روز بیانات کچھ اور ہوتے ہیں۔ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…