پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

’’پی ٹی آئی بازی لے گئی ‘‘ عینک والا جن کی معروف اداکارہ بل بتوڑی کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی ایک بار پھر بازی لے گئی ۔بچوں کے معروف پروگرام عینک والا جن کی معروف اداکارہ نصرت آرا المعروف ’’بل بتوڑی ‘‘( جن کی صحت بے حد خراب تھی) کی مدد کیلئے فیصل آباد کے میاں اوضی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے نے پہنچ کر نصرت آراکو ملت آرا روڈ پر واقع ڈھائی مرلہ کا پلاٹ گفٹ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار کسی بھی قوم کا فخر ہوتے ہیں۔ جب یہ لوگ ہمیں اپنی جوانی میں انٹرٹین کرتے ہیں تو پھر ان کا بڑھاپا اس قدر تنگ کیوں گزرتا ہے ۔ ان کے بڑھاپے میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی حتی المقدور کوشش کریں ۔ یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نصرت آرا پر اس ماہ کے آغاز میں فالج کا حملہ ہوا ہے جبکہ وہ جلد کے کینسر میں بھی مبتلا ہیں۔بیماریوں کے باعث وہ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی وی کی بچوں مقبول ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘ میں بطور چائلڈ سٹار اہم کردار نبھانے والے نوجوان اداکار اجلال بخاری بھی اپنی ساتھی اداکارہ نصرت آراکی امداد کیلئے میدان میں آ گئےہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کر دی ہے اجلال بخاری جو اپنی فیملی کے ساتھ انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہاں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم ’’سیو مائی سٹار‘‘ بنا رکھی ہے، جس کے تحت وہ ماضی میں متعدد بیمار پاکستانی فنکاروں کی مدد کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے نصرت آراء کے علاج معالجے کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا ہے



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…