جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف نے کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی زون قائم کرنے کی دعوت دیدی

datetime 7  مارچ‬‮  2017 |

کویت سٹی(آئی این پی ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کویتی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی زون قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری پر بہترین شرح منافع دے رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی روابط اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے ، بنیادی ڈھانچے اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔

وہ پیر کو ملاقات کرنے والے ممتاز کویتی کمپنیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے ۔کویتی کمپنی کے سربراہان کے وفد کو وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسمعاعیل نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری مواقعوں بارے بریفنگ دی ۔ بریفنگ آئل اینڈ گیس ،کان کنی ، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر دی گئی ۔ وزیراعظم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط اور تجارت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، بنیادی ڈھانچے اور شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے ہیں ، کویتی سرمایہ کار پاکستان میں اقتصادی زون قائم کریں ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری پر بہترین شرح منافع دے رہے ہیں ، کویتی کمپنیوں کے سربراہان نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بہت محنتی اور با اعتماد قوم ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں خطے کے ممالک کی شمولیت کو خوش آمدید کہیں گے تاکہ تمام ممالک اس گیمز چینجر منصوبے کے فوائد حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، کویتی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…