اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کا منگل سے پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ اور طورخم اور چمن کے مقامات سے کھولاجائے گا،مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے فیصلے سے افغان سفیر کو آگاہ کردیا۔پیر کو ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سات اور آٹھ مارچ کو پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
ویزے پر آئے افغان شہریوں کی واپسی کیلئے سرحد کھولی جائے گی،چمن اور طورخم بارڈر سے افغان شہری واپس جاسکیں گے،صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے شہری ہی واپس جاسکیں گے جبکہ افغانستان میں موجود پاکستانی بھی وطن آسکیں گے۔ترجمان کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر کو ٹیلی فون کرکے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔