منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل ،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیتنے کےلئے 149 رنز کاہدف دیدیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیتنے کےلئے149 رنز  کاہدف دیدیا۔پی ایس ایل ٹوکے فائنل میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کوپہلے بیٹنگ کی د عوت دی۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی طرف سے اوپننگ کامران اکمل اور ڈیوڈ ملان نے کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے بیٹنگ کی اورزلمی کا سکور 42 رنز پر پہنچا دیا تو اس وقت ڈیوڈ ملان 17 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعدکامران اکمل اور مارلن سیموئلز نے جارحانہ کھیل پیش کیا .لیکن10ویں اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔انہوں نے 40رنزسکورکئے ۔اس وقت پشاور زلمی کا سکور

82 رنز تھاجبکہ سیموئلز 19 رنزبناکرآئوٹ ہوگئے ۔اس کے بعد حسان خان بھی آئوٹ ہوگئے ۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے 14ویں اوور کے اختتام پر100رنزسکورکئے ۔ اس کے بعد سکور ابھی 112 رنز پر پہنچا توپشاو رزلمی کی دووکٹیں یکےبعد دیگرگرگئیں ۔محمد حفیظ صرف 12جبکہ افتخاراحمد صرف 14رنزبناکرآئوٹ ہوگئے ۔آخری اوورمیں ڈیرن سیمی نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔۔پشاو رزلمی نے 20اووزمیں 6وکٹ پر148رنزبنائے ۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طر ف سے ریاض امرت نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن خان نے 2اورمحمدنواز نے1 وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ کے انور علی سب سے مہنگے بالر ثابت ہو ئے انہوں نے4اوورز میں43رنز دیکربھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…